’خود ایماندار نہیں ہونا، بس وزیر اعظم ایماندار چاہیے‘،سیاسی صورتحال میں یاسر نواز کا پاکستانی عوام پر طنز

منگل 5 اپریل 2022 17:00

’خود ایماندار نہیں ہونا، بس وزیر اعظم ایماندار چاہیے‘،سیاسی صورتحال میں یاسر نواز کا پاکستانی عوام پر طنز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔ملکی سیاست میں گرما گرمی کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

ان شخصیات میں اداکارہ زارہ نور عباس، عاصم اظہر، منیب بٹ، ہارون شاہد، شان شاہد، ثمینہ پیرزادہ اور سائرہ یوسف سمیت کئی دیگر اداکار شامل تھے۔اب یاسر نواز نے دیگر اداکاروں کے نقشِ قدم پر چلنے کے بجائے پاکستانی عوام کیلئے پیغام جاری کیا۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں عوام کو طنز کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ’خود ایماندار نہیں ہونا، بس وزیر اعظم ایماندار چاہیے‘۔

وقت اشاعت : 05/04/2022 - 17:00:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :