صدف کنول اور اظفر رحمان پر فلمایاگیا نداحسین کاگانا’’توہی چاہیئے‘‘ روح اور پیارسے لبریز ہے

بدھ 6 اپریل 2022 14:41

صدف کنول اور اظفر رحمان پر فلمایاگیا نداحسین کاگانا’’توہی چاہیئے‘‘ روح اور پیارسے لبریز ہے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2022ء) صدف کنول اور اظفر رحمان پر فلمایاگیا نداحسین کاگانا’’توہی چاہیئے‘‘ روح اور پیارسے لبریز ہے۔نداحسین نے اپنے مدھرگانے’’توہی چاہیئے‘‘ سے ہمارے کانوں میں رس گھول دیا ہے گانے میں ماڈل صدف کنول اوراظفررحمان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ حرافیصل نے خصوصی طورپر ویڈیومیں شرکت کی ہے۔

’’توہی چاہیئے‘‘ ایک محبت کی کہانی پر مبنی گاناہے جسے تین اداکاروں نے سامنے آکر بیان کیاہے جیسا کہ ہم اس گانے میں تین گانے دیکھ رہے ہیں ۔رمیز انور کی ہدائت اور پیش کش میں بننے والے اس گانے کو عاصم رضا نے تحریرکیاہے جو اپنے سننے والوں کو محبت اور امید سے بھرے ایک مسحور کن سفر پر لے جائیگا۔نداحسین کی آوازنے گانے کی آڈیواور ویڈیومیں راگ اور دلکشی کانیا درجہ عطاکیاہے انکی جادوئی شخصیت اس گانے کو ہر دھڑکتے دل کو نشانہ بناتی ہے گانے کی ویڈیو میں بھی ایک بہت ہی پرسکون ماحول کا نظارہ ہے باہر کے قدرتی نظارے اوران کا پرسکون ماحول ایک اچھا امتزاج ہے نداحسین کا کہناتھا کہ میں نے اس گانے کی ریکارڈنگ اورپھر اس کی شوٹنگ میں بہت اچھا وقت گزاراہے یقینی طورپر یہ گانا میرے دل کے بہت قریب ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ جس ٹیم کے ساتھ میں نے اس گانے پر کام کیا وہ غیرمعمولی تھی اور اس ٹیم نے میرے اس خواب کو پورا کرنے میں میری مددکی ۔یہ گانا تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اوراسے ہرپلے لسٹ میں شامل ہونا ضرور ہے۔یادرہے کہ نداحسین ایک امریکی نژاد پاکستان گلوکارہ،ماڈل اور اداکارہ ہیں انہوں نے ’’دل مومن‘‘،’’تیری راہ میں‘‘،’’شہنائی‘‘ اور’’جھوٹی‘‘ سمیت بہت سارے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کا تازہ ترین گانا’’توہی چاہیئے‘‘ اور’’کشمیربیٹس‘‘ سیزن 2 میں حبا قادر کے ساتھ پرفارمنس ایک مکمل ہٹ رہی ہے۔
وقت اشاعت : 06/04/2022 - 14:41:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :