عمران خان کی برطرفی نے حریم شاہ کو رٴْلا دیا، ویڈیوشیئر کردی

پیر 11 اپریل 2022 17:18

عمران خان کی برطرفی نے حریم شاہ کو رٴْلا دیا، ویڈیوشیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی پر دٴْکھی ہوگئیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں آنسوؤں سے روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو بنانے والے اٴْن کے شوہر بلال شاہ اٴْن سے پوچھتے ہیں اور خود ساتھ جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیوں رو رہی ہو عمران خان چلا گیا اس لیے رو رہی ہو، کوئی بات نہیں جیے بھٹو‘۔ ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا کہ ’عمران خان آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں آپ سے محبت ہے خان صاحب‘۔انہوں نے عمران خان کے آخری قوم سے خطاب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

وقت اشاعت : 11/04/2022 - 17:18:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :