شاہد کپور کی فلم ’’جرسی ‘‘کی ریلیز 22 اپریل تک ملتوی
فلم ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ ساؤتھ کی 2 بڑی فلموں کے جی ایف:چیپٹر 2 اور بیسٹ کی 14 اپریل کو ریلیز کے باعث کیا گیا
منگل 12 اپریل 2022 11:05
(جاری ہے)
کے جی ایف چیپٹر 2 جس کی ایڈونس بکنگ 7 اپریل کو کھولی گئی تھی، جنوبی بھارت جیسے تمل ناڈو اور کیرالہ میں اس کے زیادہ تر شو پہلے ہی بک ہوچکے ہیں۔
مداحوں کی بڑی تعداد منتظر ہے کہ کچھ اور سینما گھروں میں فلم دکھانے کی خبر سامنے آئے تو وہ اپنا شو بک کروائیں یا اسے باآسانی دیکھ سکیں۔شاہد کپور سے جب اٴْن کی فلم کی 14 اپریل کو دو بڑی فلموں کے ساتھ ریلیز سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم فلم ریلیز کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے یہی درست وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو مختلف طرز کی فلموں کو اگر ایک وقت میں ریلیز کیا جائے تو دونوں کے لیے جگہ موجود ہوتی ہے۔شاہد کپور نے دوران انٹرویو وجے کی فلموں کی تعریف کی اور خود کو اٴْن کے مداح کے طور پر پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وجے ایک بہترین ڈانسر ہے، میرے پاس اٴْن کے لیے نرم گوشہ ہے، یقین ہے بیسٹ اچھی فلم ثابت ہوگی۔بالی ووڈ اداکار نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بیسٹ دراصل ایک مختلف مارکیٹ کے لیے بنائی گئی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے زیادہ مسئلہ ہوگا۔شاہد کپور نے یش کی فلم کے جی ایف 2 کی ریلیز سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسے ایسی فلم کا سیکوئل قرار دیا جسے لوگ دیکھنا پسند کریں گے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Patrick Swayze
Divya Dutta
Maira Khan
nadia jamil
Annie Khalid
Paoli Dam
Amanullah Khan
Harshvardhan Rane
Jacqueline Fernandez
Sana Bucha
JoAnna Garcia Swisher
Eva Mendes
Showbiz News In Urdu
-
بہاولنگر میں پنجاب مقابلہ موسیقی 8 مئی کو ڈی پی ایس میں منعقد ہوگا
-
الحمرا فن کی دنیا میں نام پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے،طارق علی بسرا
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ