جب سنجے دت کے مداح کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا

سنجے دت کی ممبئی رہائشگاہ کے باہر ایک مداح نے اداکار کا ہاتھ پکڑا، ساتھ تصویر کھنچوائی اور اس لمحے کو اپنے خواب کی تکمیل قرار دیا

منگل 12 اپریل 2022 11:05

جب سنجے دت کے مداح کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2022ء) بالی ووڈ کے سنجو بابا کہلائے جانے والے سنجے دت کے ایک مداح کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت کی ممبئی رہائشگاہ کے باہر ایک مداح نے اداکار کا ہاتھ پکڑا، ساتھ تصویر کھنچوائی اور اس لمحے کو اپنے خواب کی تکمیل قرار دیا۔سنجو بابا کی اپنے فین سے ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں اداکار کو اپنے گھر کے گیٹ پر مداحوں سے بات چیت کرتے اور ہاتھ ملاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سنجے دت کی وہ مداح ایک بزرگ خاتون ہیں، انہوں نے اپنے فیورٹ اداکار کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی تو اداکار فوراً راضی ہوگئے۔تصویر بنوانے کے دوران خاتون نے سنجے دت کا ہاتھ پکڑے رکھا اور کہا کہ میرا خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک مداح نے سنجو بابا کو خط بھی دیا، جسے وہ گھر کے اندر جاتے ہوئے دیکھتے رہے۔سنجے دت کی اس ویڈیو پر ان کے پرستاروں کے بہت ہی پیارے تبصرے کیے اور اسے اٴْن کی واپسی قرار دیا۔

ایک مداح نے سنجے دت کو ’بہت ہی عاجز‘ کہا تو دوسرے نے انہیں مداحوں کا خیال رکھنے والا شائستہ انسان کہہ مخاطب کیا۔سنجے دت آج کل اپنی فلم ’کے جی ایف:چیپٹر 2‘ کی تشہیر میں مصروف عمل ہیں، وہ اس فلم میں ہیرو یش کے مقابل ولن کے روپ میں نظر آئیں گے، ان کے کردار کو فلم کے پہلے حصے کے آخر میں بتایا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 12/04/2022 - 11:05:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :