کترینہ کیف امید سے ہیں ‘مداحوں کی جانب سے پیشگی مبارک باد

بدھ 13 اپریل 2022 12:30

کترینہ کیف امید سے ہیں ‘مداحوں کی جانب سے پیشگی مبارک باد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اداکار وکی کوشال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کترینہ کیف کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر مداح اٴْن کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی باربی ڈول ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کیے نظر آئیں جبکہ عموماً وہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں، لباس کی وجہ سے پرستاروں نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ جلد خوشخبری سنائیں گی۔مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑے کو پیشگی مبارک باد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور وہ نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر کترینہ واقعی حاملہ ہیں تو یہ بہت بڑی خوشخبری ہے، دنیا میں ان کی جیسی کوئی دوسری اداکارہ نہیں ہیں۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ مجھے صرف کترینہ کیف کی وجہ سے بالی ووڈ میں دلچسپی ہے۔اس ضمن میں کترینہ کیف یا وکی کوشال کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے۔
وقت اشاعت : 13/04/2022 - 12:30:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :