سائرہ بانو دلیپ کمار کی موت کے غم سے نہ نکل سکیں

باہر نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ مجھے اپنی زندگی میں ’صاحب‘ کی اشد ضرورت ہے‘سائرہ بانو

جمعرات 14 اپریل 2022 12:18

سائرہ بانو دلیپ کمار کی موت کے غم سے نہ نکل سکیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2022ء) معروف اداکارہ سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر اور لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی موت کے صدمے سے ابھی تک نہیں نکل پائی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 7 جولائی 2021 کو 98 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے دلیپ کمار کی اہلیہ نے حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ دلیپ صاحب کے غم سے نکل نہیں پا رہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ گھر سے باہر نکل کر لوگوں میں گھل ملنا نہیں چاہتیں۔

(جاری ہے)

سائرہ بانو نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں، میں اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکتی۔ سب کچھ بہت اچھا تھا، ہم دونوں ایک ساتھ تھے۔ مجھے ’صاحب‘ کے ساتھ گھر میں رہنا اچھا لگتا تھا اور اب میں اس وقت تک باہر نہیں نکلنا چاہتی جب تک اٴْن کے بچھڑنے کا غم ہلکا نہ ہوجائے۔ باہر نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ مجھے اپنی زندگی میں ’صاحب‘ کی اشد ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ان کے قریبی ساتھی اداکاروں دھرمیندر، شتروگھن سنہا اور ممتاز نے بھی سائرہ بانو کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/04/2022 - 12:18:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :