لاہور کے تھیٹر میں عید الضحیٰ کیلئے نئے اسٹیج ڈراموں کو فائنل کر لیا گیا ، الحمرا ہال lمیں اسٹیج ڈرامے کیلئے نیا سیٹ لگا دیا گیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 12:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) لاہور کے تھیٹر میں عید الضحیٰ کیلئے نئے اسٹیج ڈراموں کو فائنل کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر الفلاح تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” رنگیلی “ پیش کیا جائیگا جس کی کاسٹ میں اداکارہ خوشبو ، آفرین خان ، نرما ، لائبہ خان ، فائزہ ، ناصر چینوٹی ، طارق ٹیڈی ، ظفری خان ، امانت چن ، نسیم وکی ، افتخار ٹھاکر ، آصف اقبال ، علی ناز اور ندیم چٹا شامل ہیں ، تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” بکرا ناچ نچائے “ پیش کیا جائیگا جس کی کاسٹ میں شامین ، وردہ ، کرینہ جان ، نگار چوہدری ، صائم بٹ ، سخاوت ناز ، ساجن عباس ، سردار کمال ، عقیل حیدر ، آصف بھارا اور واجد خان شامل ہیں ، اس اسٹیج ڈرامے میں دونوں بھائی سخاوت ناز اور ساجن عباس پہلے مرتبہ تماثیل تھیٹر میں اکٹھے پرفارم کریں گے ، شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں اسٹیج ڈرامہ ” شرارتی بکرے “ پیش کیاجائیگا جس کی نمایاں کاسٹ میں اداکارہ میگھا ، آشا چوہدری اور نیلو خان شامل ہیں ، الحمرا ہال 1میں اسٹیج ڈرامہ ” جوڑی چن ورگی “ پیش کیا جائیگا جس کی کاسٹ میں اداکارہ شانزہ ، گلناز ، نواز انجم ، طاہر نوشاد ، عمران شوکی ، حامد رنگیلا ، انور علی ، عابد کشمیری ، مجاہد رانا ، حنیف کویتی ،سلیم پنچھی سرور ، رمشا ، فرح ناز ، سعدیہ شیخ ، عرفان ہاشمی ، توقیر زیدی ، خالد معین بٹ ، نجم زیدی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس اسٹیج ڈرامے کے لئے خصوصی طور پر نیا سیٹ لگایا گیا ہے ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر عابد کشمیری ، پروڈیوسر زین العابدین ، مقصود احمد اور نگران اعلیٰ قیصر جاوید ، محمد یوسف ہیں ۔ جبکہ الحمرا ہال llمیں اسٹیج ڈرامہ ” حسینوں کا میلہ پیش کیا جائیگا جس کی کاسٹ میں پائل چوہدری ، مایہ ، لکی ڈیئر اور خالد معین بٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ عید الضحیٰ کے موقع پرناز تھیٹر اور اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح میں بھی نئے اسٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 04/10/2014 - 12:05:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :