آشا بھوسلے کے بیٹے آنند ICU میں داخل

اس واقعے نے آشا بھوسلے اور لتا منگیشکر کے خاندان کو خوف میں مبتلا کر دیا

جمعہ 15 اپریل 2022 12:13

آشا بھوسلے کے بیٹے آنند ICU میں داخل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2022ء) بالی ووڈ کو لازوال گیتوں سے مالا مال کرنے والی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے کو مبینہ طور پر زمین پر گِرنے کے بعد دبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں پہلے اٴْنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند دن پہلے، آشا بھوسلے کے بیٹے اچانک زمین پر گِر گئے تھے جس کے بعد اٴْنہیں دبئی کے اسپتال لے جایا گیا، آنند کو کچھ چوٹیں بھی آئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آنند بھوسلے کو پہلے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا لیکن اب وہ صحت یاب ہونے پر وارڈ میں ہیں۔ اس واقعے نے آشا بھوسلے اور لتا منگیشکر کے خاندان کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ ہر روز آشا بھوسلے کو فون کر کے آنند کی صحت کا حال پوچھ رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آشا بھوسلے دبئی میں ہی تھیں جب ان کا بیٹا نیچے گِر کر اسپتال میں داخل ہوا۔دوسری جانب ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ آنند کو اسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ رواں برس فروری میں بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عٴْمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔
وقت اشاعت : 15/04/2022 - 12:13:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :