بیٹے نادِ علی کو زندگی میں لانے والی بلقیس ایدھی کا شکریہ، حدیقہ کیانی

بلقیس عظیم خاتون تھیں ،دنیا کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا ،لوگوں کی مدد کا وسیلہ بنیں، گلوکارہ

ہفتہ 16 اپریل 2022 11:44

بیٹے نادِ علی کو زندگی میں لانے والی بلقیس ایدھی کا شکریہ، حدیقہ کیانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) نامور گلوکارہ و اب اداکاری کی دنیا میں نام بنانے والی حدیقہ کیانی نے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی وفات پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دل سوز پیغامات جاری کیے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ’نادِ علی‘ دینے والی بلقیس ایدھی جیسا کوئی نہیں ہوگا اور وہ اٴْن کی ہمیشہ شٴْکر گزار رہیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بلقیس ایک عظیم خاتون تھیں جنہوں نے دنیا کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور لوگوں کی مدد کا وسیلہ بنیں۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ وہ اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے کیلئے کوشش میں تھیں، یقینا اللہ کے حضور انہیں ضرورتمند لوگوں کے سائبان کے طور پر پیش کیا جائے گا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’اللہ تعالیٰ نے بلقیس ایدھی کو میرے بیٹے ناد علی تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا‘۔اداکارہ نے کہا کہ بلقیس ایدھی جیسی عظیم خاتون نے ماں ہونے کے نا طے مجھ پر بھروسہ کیا ، میں اس مہربانی پر ہمیشہ مسز ایدھی کی شکر گزار رہوں گی۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں بلقیس ایدھی کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہوں۔
وقت اشاعت : 16/04/2022 - 11:44:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :