عالیہ اور رنبیر کی شادی کا کوئی استقبالیہ نہیں ہو گا،نیتو کپور کی تصدیق

ہفتہ 16 اپریل 2022 11:44

عالیہ اور رنبیر کی شادی کا کوئی استقبالیہ نہیں ہو گا،نیتو کپور کی تصدیق
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا استقبالیہ نہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے تصدیق کی کہ دونوں کے لیے کوئی استقبالیہ نہیں دیا جائے گا۔رنبیر کی والدہ نے بیٹے اور بہو کے لیے خوشیوں کی درخواست کی اور کہا سب کچھ ہوگیا، اب شادی ختم ہونے کے بعد ہر کوئی سو سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 16/04/2022 - 11:44:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :