زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے دعائیں بڑا اثر رکھتی ہیں ‘عارف لوہار

میں خوش قسمت ہوں مجھے میرے والد اور والدہ کی دعائیں لگی ہیں ‘گلوکار کی گفتگو

ہفتہ 16 اپریل 2022 11:44

زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے دعائیں بڑا اثر رکھتی ہیں ‘عارف لوہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) نامورگلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے دعائیں بڑا اثر رکھتی ہیں اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جن کے ساتھ ان کے والدین کی دعائیں ہوتی ہیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے میں آج جس مقام پر ہوں اس میں میرے والدین کی دعائوں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔

(جاری ہے)

میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے میرے والد اور والدہ کی دعائیں لگی ہیں ،میں اپنے ملک کے بچے بچے سے صرف یہی کہتا ہوں کہ اپنے والدین کی خدمت کریں اور ان سے دعائیں لیں دنیا کی کوئی طاقت آپ کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔عارف لوہار نے کہا کہ گائیکی کی دنیا میں مجھے جو مقام ملا ہے اس میں صوفی شعراء کے کلام کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کی گائی ہوئی جگنی نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور یہ جگنی آج بھی میرے ساتھ ہے اسی محبت کے ساتھ چل رہی ہے جس کا آغاز میرے والد عالم لوہار نے کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 16/04/2022 - 11:44:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :