سجل علی نے نام کے بعد ڈی پی بھی تبدیل کرلی، مداحوں کی تعریف

ہفتہ 16 اپریل 2022 15:02

سجل علی نے نام کے بعد ڈی پی بھی تبدیل کرلی، مداحوں کی تعریف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی ڈسپلے پکچر بھی تبدیل کر لی ہے۔اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنی ڈی پی تبدیل کرتے ہوئے انسٹا گرام پر یہ تصویر پوسٹ کی گئی ہے جسے اٴْن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سجل علی نے تصویر شیئر کرتے کیپشن کے بجائے صرف میوزک کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

سجل علی کی تصویر کو جہاں مداحوں و انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی لائیک کیا ہے اور کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی کا نمبر مانگا ہے۔رابعہ بٹ کا سجل علی کی تصویر کے کمنٹ باکس میں لکھنا تھا کہ ’ ہیلو، کیا آپ کا نمبر مل سکتا ہے‘۔جس کے جواب میں سجل علی نے اٴْنہیں کہا کہ ’میں آپ کو کال کر رہی ہوں‘۔
وقت اشاعت : 16/04/2022 - 15:02:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :