اداکار آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

اگر کوئی آپ کو ایک ساتھ نظر نہیں آرہا تو آپ دعا کریں وہ ساتھ ہی ہوں ،کسی کو کیا فرق پڑتا ہے کہ کوئی ساتھ ہے یا نہیں، اداکار

ہفتہ 16 اپریل 2022 15:07

اداکار آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) اداکار آغاعلی نے اپنی اور اہلیہ اداکارہ حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

(جاری ہے)

آغا علی حال ہی میں حناالطاف کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے، جہاں ندا نے ان سے کہا حال ہی میں پاکستان شوبز میں ہونے والی کئی شادیوں اور مختلف تقریبات میں آپ اور حنا ایک ساتھ نظر نہیں آئے بلکہ کئی جگہوں پر الگ الگ نظر آئے جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ آپ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہی ۔

اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی ’’مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائیگی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے‘‘۔آغا علی نے مز ید کہا اگر کوئی آپ کو ایک ساتھ نظر نہیں آرہا تو آپ دعا کریں کہ وہ ساتھ ہی ہوں کیونکہ کسی کو کیا فرق پڑتا ہے کہ کوئی ساتھ ہے یا نہیں۔
وقت اشاعت : 16/04/2022 - 15:07:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :