ضروری نہیں انسان اپنی غلطیوں سے سیکھے ،دوسروں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے ‘جگن کاظم

معاشرے میں تشدد کا رجحان پروان چڑھا ہے ، دلیل سے جواب کی بجائے اپنی رائے مسلط کرنیکی کوشش کی جاتی ہے

ہفتہ 16 اپریل 2022 15:07

ضروری نہیں انسان اپنی غلطیوں سے سیکھے ،دوسروں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے ‘جگن کاظم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء)اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ انسان خود غلطی کرے اور اس سے سیکھے بلکہ ہمیں دوسروں کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے ،انسان کی اصلیت اس کے اخلاق سے واضح ہو جاتی ہے اور میں اپنے شو کے ذریعے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ میں اپنے مقصد میں بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جگن کاظم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑ تبدیلیاں رونماہو رہی ہیں جن میں سے کچھ مثبت نہیں ہیں ۔ ہمارے معاشرے میں تشدد کا رجحان پروان چڑھا ہے ، دلیل سے جواب دینے کی بجائے اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

وقت اشاعت : 16/04/2022 - 15:07:57

Rlated Stars :