لوگ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کس جوڑے کی علیحدگی ہوگی، آغا علی

شادی کے کچھ ماہ بعد انہیں تھوڑی سی مشکلات ضرور پیش آئیں مگر اب انہوں نے گھر کے معاملات درست کرلیے ہیں

پیر 18 اپریل 2022 11:39

لوگ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کس جوڑے کی علیحدگی ہوگی، آغا علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) اداکار آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں آج کل لوگ ایسی خبروں کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو رہی ہے۔آغا علی اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ حال ہی میں ندا یاسر کے شو ’شان سحور‘ میں پیش ہوئے، جہاں دونوں نے کیریئر سمیت ازدواجی سمیت اور شادی کے بعد آنے والی تبدیلیوں پر بھی کھل کر باتیں کی۔

آغا علی نے بتایا کہ شادی کے کچھ ماہ بعد انہیں تھوڑی سی مشکلات ضرور پیش آئیں مگر اب انہوں نے گھر کے معاملات درست کرلیے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ چوں کہ دونوں اداکار ہیں اور شوٹنگ کی وجہ سے کبھی اہلیہ گھر دیر سے آتی تھیں تو کبھی وہ خود دیر سے آتے تھے، اس لیے بہت ساری چیزیں وقت پر نہیں ہو پاتی تھیں، جس کے باعث انہیں مشکلات بھی پیش آئیں۔

(جاری ہے)

آغا علی نے بتایا کہ ایسی صورت حال کے بعد دونوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر منصوبہ بندی کی اور اب انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔دونوں نے اپنی مصروفیات اور اداکاری کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ مصروفیات کی وجہ سے ہی دونوں کبھی کبھار ایک ساتھ کسی تقریب میں شرکت نہیں کر پاتے۔اسی پروگرام میں ایک سیگمنٹ کے دوران بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دونوں نے بتایا کہ ان کا فی الحال بچے پیدا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم دونوں کی خواہش ہے کہ انہیں پہلے بیٹی ہو۔سوال کے جواب میں حنا الطاف نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کا معاملہ ان کے ہاتھ میں نہیں، جو خدا کو منظور ہوتا ہے، وہیں ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 18/04/2022 - 11:39:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :