غزل شاہ کی طرف سے سو سے زائد راشن بیگز کی تقسیم

’برکھا بیوٹی سیلون وانسٹیٹیوٹ ‘‘نے ہمیشہ کی طرح اس رمضان میں بھی غریب افراد کا خیال رکھا‘غزل شاہ

پیر 18 اپریل 2022 11:39

غزل شاہ کی طرف سے سو سے زائد راشن بیگز کی تقسیم
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) معروف اداکارہ،بیوٹیشن،ہوسٹ،وگلوکارہ غزل شاہ کی جانب سے سو سے زائد گھرانوں کو راشن بیگزکی تقسیم،تفصیلات کے مطابق غزل شاہ کی جانب سے گذشتہ دنوں رمضان راشن بیگز کی تقسیم کا عمل برکھابیوٹی سیلون و انسٹیٹیوٹ میں کیا گیا جس میں غزل شاہ نے سوسے زائد غریب گھرانوں کو راشن بیگزتقسیم کیئے اس موقع پر غزل شاہ کا کہناتھا کہ وہ پہلے روزے سے ہی راشن بیگزکی تقسیم کا آغاز کردیتی ہیں جو تقریباً پورا ماہ چلتارہتاہے۔

ایک سوال کے جواب میں غزل شاہ نے کہاکہ برکھا بیوٹی سیلون و انسٹیٹیوٹ کے پلیٹ فارم سے ہرسال رمضان میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری رکھا جاتاہے جس کے لیئے رمضان سے قبل ہی مستحق گھرانوں کی لسٹیں مرتب کرلی جاتی ہیں اور یکم رمضان سے ہی راشن کی تقسیم شروع کردی جاتی ہے غزل شاہ کا کہنا تھاکہ لسٹ میں شامل افراد کے ساتھ ساتھ الگ سے آنے والوں کو بھی راشن دیاجاتاہے جس سے یہ تعداد دوگنا ہوجاتی ہے مگر ہم کسی کو واپس خالی ہاتھ نہیں موڑتے ہماری حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ ہم ہر آنے والے کو راشن بیگ دیں تاکہ اس کا پورا رمضان اچھے سے گزر جائے۔

(جاری ہے)

غزل شاہ نے کہاکہ اس راشن تقسیم کے دوران وکسی قسم کی تصویر یا ویڈیو نہیں بناتیں تاکہ کسی کی دل آزاری یا عزت نفس مجروح نہ ہو کیونکہ میں نے عمل اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیئے کرتی ہوں جس سے مجھے قلبی سکون ملتا ہے ۔غزل شاہ نے مذید بتایاکہ یہ سب میں اپنی استطاعت اور جیب سے کرتی ہوں اس کے لیئے میں نہ کسی سے چندہ مانگتی ہوں نہ مجھے کوئی ڈونیشن ملتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان ضرورت مندوں کی مدد کرکے مجھے ان سے جو دعائیں ملتی ہیں انہیں کی بدولت میرا بزنس اچھا چل رہاہے برکھا بیوٹی سیلون و انسٹیٹیوٹ سے میں غریب گھرانوں کی خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیئے انہیں بیوٹیشن کی مفت تعلیم اور ہنربھی دے رہی ہوں تاکہ وہ اپنے گھر کا خرچ احسن طریقے سے چلاسکیں۔
وقت اشاعت : 18/04/2022 - 11:39:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :