آواز دو عمران خان، ہم آپ کے ساتھ حق کے راستوں پر کھڑے ہیں

لاہور آپ کا منتظر ہے، لاہوری تیار ہیں تیرے ساتھ عہد وفا کرنے کو، تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے قبل اداکار شان شاہد کا عمران خان کے نام پیغام

muhammad ali محمد علی پیر 18 اپریل 2022 21:47

آواز دو عمران خان، ہم آپ کے ساتھ حق کے راستوں پر کھڑے ہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2022ء) اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ آواز دو عمران خان، ہم آپ کے ساتھ حق کے راستوں پر کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے قبل اداکار شان شاہد نے عمران خان کے نام پیغام جاری کیا ہے۔



پاکستانی فلم انڈسٹری کا نامور اداکار شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ایک سے زائد ٹویٹس کی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’عمران خان لاہور تیرے عشق میں ہے اور تیرے عشق کے چڑھ گئے رنگ‘‘۔

ایک اور ٹویٹ میں لاہور جلسے سے متعلق شان شاہد نے لکھا کہ ’’آواز دو عمران خان، ہم آپ کے ساتھ حق کے راستوں پر کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور آپ کا منتظر ہے‘‘۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ "لاہوری تیار ہیں تیرے ساتھ عہد وفا کرنے کو"۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے میں اب صرف عام انتخابات کا ہونا باقی رہ گیا ہے انشاءاللہ۔

زندہ دلان لاہور جمعرات کو حقیقی آزادی کے لئے بھرپور انداز میں نکلیں گے۔ حماد اظہر نے کہا کہ 1940 میں ہمارے بزرگ منٹو پارک میں اکٹھے ہوئے آزادی کی خاطر۔ 2022 میں ہم اُسی مقام پر دوبارہ اکٹھے ہوں گے حقیقی آزادی لینے کے لئے۔ جبکہ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجازت کا این او سی جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسہ کا معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔
وقت اشاعت : 18/04/2022 - 21:47:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :