اداکارذوالقرنین حیدر اورریشم کو (ن) کلچرل ونگ میں اہم ذمہ داریاں دئیے جانے کا امکان

منگل 19 اپریل 2022 12:02

اداکارذوالقرنین حیدر اورریشم کو (ن) کلچرل ونگ میں اہم ذمہ داریاں دئیے جانے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) مسلم لیگ (ن) کلچر ل ونگ پنجاب میں سینئر اداکارذوالقرنین حیدر اور فلمسٹارریشم کو اہم ذمہ داریاں دئیے جانے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ناموراداکارہ ریشم جو ہر موقع پر مسلم لیگ (ن) سے اپنی وابستگی ثابت کرتی رہی ہیں جبکہ سینئر اداکارہ ذوالقرنین پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ میں اپنی ذمہ داریاںسر انجام دیتے رہے ہیں اب دونوںکو پنجاب کلچرل ونگ میںاہم عہدے دئیے جانے کاقوی امکان ہے اور پنجاب حکومت کے باصابطہ قیام کے بعد جلد ہی ایک تقریب منعقد کر کے انہیں نوٹیفکیشن دئیے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 19/04/2022 - 12:02:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :