امیتابھ بچن کے نواسے کی بالی ووڈ میں انٹری

ْ آگستیہ کے ساتھ فلم میں سہانا خان اور خوشی کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی

منگل 19 اپریل 2022 12:02

امیتابھ بچن کے نواسے کی بالی ووڈ میں انٹری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن اپنے نواسے آگستیہ نندا کی بالی ووڈ میں باضابطہ انٹری پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔آگستیہ نندا مقبول کامکس ‘دی آرچز‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی بڑی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

زویا اختر کی جانب سے پراجیکٹ کی اپ ڈیٹ شیئر کرنے کے بعد، امیتابھ بچن نے ایک مداح کے ٹوئٹ کے جواب میں نواسے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھاکہ ’آگستیہ... آپ کی زندگی میں ایک نیا باب شروع ہورہا ہے اور ہمارے لیے اس سے بڑی خوشی کوئی اور نہیں ہو سکتی... محبت اور میری نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، خوش رہو اور ملک کا پرچم بلند کرتے جاؤ۔‘اگست یہ مصنف شویتا بچن نندا اور بزنس ٹائیکون نکھل نندا کے بیٹے ہیں۔ آگستیہ کے ساتھ فلم میں سہانا خان اور خوشی کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 19/04/2022 - 12:02:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :