جویریہ سعود نے بلاول بھٹو کی ایسی نقل اتاری کہ مداح داد دینے پر مجبور ہوگئے

منگل 19 اپریل 2022 14:35

جویریہ سعود نے بلاول بھٹو کی ایسی نقل اتاری کہ مداح داد دینے پر مجبور ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی ایسی نقل اتاری کہ سوشل میڈیا صارفین انہیں داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

سینئر اداکارہ جویریہ سعود کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کافی مقبول ہو رہی ہے ، جس میں انہوں نے بلاول بھٹو کے سیاسی بیان پر عمدہ طریقے سے لپ سنکنگ کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بلاول بھٹو خطاب کرتے ہوئے جس طرح اٹکے جویریہ بھی انہی کے انداز میں ہو بہو اٹکی جس کے باعث ویڈیو کو چار چاند لگ گئے۔

وقت اشاعت : 19/04/2022 - 14:35:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :