حریم شاہ عمرہ ادا کرنے پہنچ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

منگل 19 اپریل 2022 16:14

حریم شاہ عمرہ ادا کرنے پہنچ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے خاوند بلال شاہ کے ساتھ عمرہ کرنے پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرا م اکاؤنٹ پر سعودی عرب سے کچھ ویڈیوز جاری کیں جس میں انہوں نے برقع زیب تن کررکھا ہے ،حریم نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے۔ویڈیوز میں حریم کے شوہر بلال شاہ کو احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بھی کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر زیرِ گردش ہیں۔

وقت اشاعت : 19/04/2022 - 16:14:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :