عالیہ بھٹ سمیت دیگر اداکاراؤں کی ساسوں نے اپنی بہوؤں سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

پریانکا چوپڑا کی سا ڈینس جونس ہمیشہ ہی اپنی بہو کی تعریفوں کے پل باندھتی نظر آتی ہیں‘کترینہ کے ساس کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں

جمعہ 22 اپریل 2022 12:11

عالیہ بھٹ سمیت دیگر اداکاراؤں کی ساسوں نے اپنی بہوؤں سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت دیگر اداکاراؤں کی ساسوں نے اپنی بہوؤں سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سسرال میں قدم رکھتے ہی اپنی دھاک بٹھا چکی ہے، مگر عالیہ سے متعلق ان کی ساس کیا تبصرہ کررہی ہیں آئیے قارئین کو بتاتے ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی ساس نیتو سنگھ کیساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ساس اور نئی نویلی بہو کے درمیان محبت نظر آرہی ہے، سابق اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنی بہو سے متعلق کہنا ہے کہ ’عالیہ بھٹ بہت اچھی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کی سا ڈینس جونس ہمیشہ ہی اپنی بہو کی تعریفوں کے پل باندھتی نظر آتی ہیں جب کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی والدہ (کترینہ کی ساس) کے تعلقات بھی کافی خوشگوار ہیں جس کا ثبوت کترینہ کے انسٹاگرام پر سیئر کی گئی تصویر ہے۔

(جاری ہے)

دپیکا پڈوکون اور ساس انجو بھوانی کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور ساس بہو اکثر مواقعوں پر ایک ساتھ باہر گھومتی ہوئی نظر آئی ہیں۔اداکارہ جینیلیا دیشمک اور ساس وشالی دیشمک کے درمیان بھی محبت کی مثال نہیں ملتی اور اکثر جینیلیا اپنی ساس سے اچھے تعلقات پر تبصرہ کرتی نظر آتی ہیں اسی طرح کرینہ کپور، میرا کپور سونم کپور اور ایشوریہ رائے کی ساس بھی ہمیشہ بہوؤں کا خیال رکھتی ہیں جس کا اقرار اداکارائیں اپنے انٹرویوز میں بارہا کرچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/04/2022 - 12:11:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :