جیکولین فرنینڈس کی انسٹا فالوورز کی تعداد 60 ملین ہونے پر شاندار پارٹی

جمعہ 22 اپریل 2022 16:31

جیکولین فرنینڈس کی انسٹا فالوورز کی تعداد 60 ملین ہونے پر شاندار پارٹی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 ملین ہونے پر شاندار پارٹی کی ہے۔جیکولین فرنینڈس نے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ان تصاویر میں بہت خوش نظر آرہی ہیں اور ان کے سامنے میز پر دو کیک رکھے ہوئے ہیں جوکہ انسٹا پر ان کے فالوورز کی 60 ملین ہونے کی خوشی کو منانے کیلئے خصوصی طور پر بنوائے گئے ہیں۔

اٴْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم اب 60 ملین کی فیملی ہیں‘۔انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’اس سفر میں میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداحوں اور بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے اٴْنہیں سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت پر مبارکبادیں بھی دی جارہی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/04/2022 - 16:31:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :