ماہرہ خان کی دعا زہرہ کی گھر واپسی کیلئے دعائیں

جمعہ 22 اپریل 2022 16:41

ماہرہ خان کی دعا زہرہ کی گھر واپسی کیلئے دعائیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) پاکستانی معروف، سینئر اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے کراچی سے اغوا ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے متواتر دعا زہرہ کی گھر واپسی سے متعلق دعائیں اور ٹوئٹس کیے جا رہے ہیں۔

ماہرہ خان دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق بڑی سنجیدگی سے اس کیس سے جڑی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی جانب سے کیے جانے والی سب ہی ٹوئٹس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل، پاکستان ڈی جی آئی ایس پی آر اور سندھ کی سی پی ایل سی فورس کو بھی ٹیگ کیا جا رہا ہے۔ ماہرہ خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے بڑے دل سے دعائیں کر رہی ہیں، ان کی دعا ہے کہ آج دعا زہرہ بخیر و عافیت اپنے گھر واپس آ جائے۔ اس سے قبل کیے جانے والے ٹوئٹ میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ خدارا کوئی مدد کرے، دعا زہرہ کی واپسی کے لیے بہت دعائیں کر رہی ہوں۔

وقت اشاعت : 22/04/2022 - 16:41:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :