ماضی کو نظر انداز کرکے ضرور آگے بڑھنا چاہیے لیکن ماضی سیکھنے کیلئے بھی نا گزیر ہے‘ غلام محی الدین

خالی باتیں کر کے ہوائی قلعے بنانا بعض لوگوں کا مشغلہ ہے ،میں ہر چیز کو حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہوں

ہفتہ 23 اپریل 2022 13:22

ماضی کو نظر انداز کرکے ضرور آگے بڑھنا چاہیے لیکن ماضی سیکھنے کیلئے بھی نا گزیر ہے‘ غلام محی الدین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2022ء) فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ماضی کو نظر انداز کرکے ضرور آگے بڑھنا چاہیے لیکن ماضی سبق سیکھنے کیلئے بھی نا گزیر ہے ، ماضی کو نظر انداز کرنے کی بات کا مقصد صرف یہ کہنا ہے کہ ناکامی کو اپنے دل پر نہ لیا جائے ، بہت سے لوگ اپنے ماضی سے سیکھ کر تابناک مستقبل پا چکے ہیں ،ایسے حالات نہیں کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑا نہ کیاجا سکے بلکہ اس کے لئے صرف متحد ہو کر خلوص سے محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ امریکہ نے جاپان پرایٹم بم گرا کر ہولناک تباہی مچائی تھی مگر جاپانی قوم نے اپنے جذبہ حب الوطنی کے تحت مسلسل محنت کر کے جاپان کی دنیا کی بڑی معیشت والے ممالک میں شامل کر دیا اور یہ کام انہوں نے صرف اپنی محنت کے بل بوتے پر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے زوال کے اسباب کچھ بھی ہوں ہمیں ان باتوں سے سبق حاصل کر کے فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے ایک مشترکہ ٹھوس پالیسی مرتب کرنی چاہیے جس پر شب و روز کی محنت کے بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔غلام محی الدین نے کہا کہ خالی باتیں کر کے ہوائی قلعے بنانا بعض لوگوں کا مشغلہ ہے مگر میں حقیقت پسند آدمی ہوں اور ہر چیز کو حقیقت کی نظر سے ہی دیکھتا ہوں ۔

وقت اشاعت : 23/04/2022 - 13:22:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :