پنجابی فلم انڈسٹری کی تباہی میں اس سے وابستہ ہر شخص کا کچھ نہ کچھ کردار ہے ‘ حید رسلطان

پنجابی فلموں کی کامیابی کے بغیر فلم انڈسٹری کی مجموعی ترقی اور عروج کا خواب ادھورا ہی رہے گا

ہفتہ 23 اپریل 2022 13:22

پنجابی فلم انڈسٹری کی تباہی میں اس سے وابستہ ہر شخص کا کچھ نہ کچھ کردار ہے ‘ حید رسلطان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2022ء) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہاہے کہ پنجابی فلم انڈسٹری کی تباہی میں اس سے وابستہ ہر شخص کا کچھ نہ کچھ کردار ہے ،پنجابی فلموں کی کامیابی کے بغیر فلم انڈسٹری کی مجموعی ترقی اور عروج کا خواب ادھورا ہی رہے گا، پنجابی سینما کی ترقی کے لئے مضبوط اتحاد اور لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پنجابی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اتحاد کر کے لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔ جب تک اچھے رائٹر اور ڈائریکٹرز آگے نہیں آئیں گے فیملیاںسینمائوں کا رخ نہیں کر یں گی ۔ دنیا کی کوئی فلم انڈسٹری فیملیوں کے سینمائوں تک آئے بغیر ترقی نہیں کرتی ۔ پنجابی فلموں کی کامیابی کے بغیر فلم انڈسٹری کی مجموعی ترقی اور عروج کا خواب ادھورا ہی رہے گا ۔ نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے جوائنٹ ونچر کو فروغ دیا جائے ،اب بھی ایسے سینئر ہدایتکار موجود ہیں جنہوں نے شاہکار فلمیں تخلیق کیں اور ہمیں ان کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔
وقت اشاعت : 23/04/2022 - 13:22:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :