دپیکا میرے گھر کی’لکشمی‘ ہے، رنویر سنگھ

دپیکا جب سے میری لائف میں آئی ہے جو پٹڑی پکڑی وہ مجھے منزل تک لے کر گئی ہے،اداکار

منگل 26 اپریل 2022 17:05

دپیکا میرے گھر کی’لکشمی‘ ہے، رنویر سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2022ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اہلیہ، اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان کے گھر کی لکشمی ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی آنیوالی فلم ’جیش بھائی جوردار‘ کے گانے ’فائر کریکر‘ کو لانچ کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر فلم ’جیش بھائی جوردار‘ کے گانے کی لانچ کی تقریب سے رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں اداکار کو اپنی اہلیہ، اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’لکی تو میں ہوں کیونکہ میرے گھر میں لکشمی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’جب سے میری لائف میں آئی ہے جو پٹڑی پکڑی ہے وہ مجھے منزل تک لے کر گئی ہے‘۔رنویر سنگھ نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون 2012 میں ان کی زندگی میں آئی تھیں اور اب اس ساتھ کو پورے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2022 - 17:05:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :