نیتو سنگھ، ودیا بالن بھی میری اداکاری کی مداح ہیں، صبا قمر

’ہندی میڈیم‘ سائن کی تو ماننا تھا یہ کیریئر کا خراب پراجیکٹ ہوگا ، مدمقابل عرفان خان تھے، مگر بھرپور پذیرائی ملی، اداکارہ

منگل 26 اپریل 2022 17:05

نیتو سنگھ، ودیا بالن بھی میری اداکاری کی مداح ہیں، صبا قمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2022ء) پاکستانی اداکارہ صباقمر نے کہا ہے کہ بھارتی معروف اداکارائیں بھی اٴْن کی اداکاری کی مداح ہیں۔ صبا قمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سرحد پار ملک بھارت سے بھی انہیں معروف فنکاروں کی جانب سے تعریفی کالز موصول ہوتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ’جب انہوں نے بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ سائن کی تھی، اٴْن کا اٴْس وقت ماننا تھا کہ یہ اٴْن کے کیریئر کا سب سے خراب پروجیکٹ ہونے والا ہے کیوں کہ اٴْن کے مدِ مقابل معروف منجھے ہوئے اداکار عرفان خان تھے۔

‘صبا قمر نے کہا ہے کہ ’انہوں نے جب بھارتی فلم ’ ہندی میڈیم‘ کر لی تو انہیں بہت پزیرائی ملی، اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کی جانب سے بھی انہیں سراہا گیا تھا۔‘انہوں نے کہا کہ ’بھارتی اداکارہ نیتو سنگھ اٴْن کا ہر شو، ہر ڈرامہ دیکھتی ہیں جبکہ اداکارہ ودیا بالن نے اٴْنہیں بھارت سے خصوصی طور پر کال کر کے اٴْن کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی تھی۔‘
وقت اشاعت : 26/04/2022 - 17:05:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :