شاہ رخ خان کے گھر پر لگی نام کی تختی کی تبدیلی پر بھاری رقم خرچ

بدھ 27 اپریل 2022 11:55

شاہ رخ خان کے گھر پر لگی نام کی تختی کی تبدیلی پر بھاری رقم خرچ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے چند روز قبل اپنے ممبئی میں واقع گھر ’’منت‘‘ پر لگی نام کی تختی کی تبدیلی پر بھاری رقم خرچ کی، کیا آپکو معلوم ہے کہ اس پر کتنی رقم خرچ ہوئی نام کی اس نئی تختی کے لگتے ہی اس کی تصویر وائرل ہوگئی اور ان کے پرستار اس نئی نیم پلیٹ کے حوالے سے دیوانگی میں مبتلا ہوگئے۔

(جاری ہے)

ادھر بالی ووڈ ڈاٹ کام نامی سوشل میڈیا پورٹل کی رپورٹ کے مطابق نئی نام کی تختی کو کسی اور نے نہیں بلکہ کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کی نگرانی میں ڈیزائن کیا گیا۔واضح رہے کہ سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ایک معروف ڈیزائنر بھی ہیں۔اس رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ نام کی تختی کی تبدیلی پر 20 سے 25 لاکھ روپے خرچ ہوئے، تاہم اسکی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
وقت اشاعت : 27/04/2022 - 11:55:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :