گوانتانامو بے پر بننے والی فلم کا نیا ٹریلر جاری

جمعہ 10 اکتوبر 2014 19:03

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) امریکا کی بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل کے قیدیوں کے بارے میں تیار کی جانے والی ہالی وڈ فلم ''کیمپ ایکس رے'' کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کیمپ ایکس رے میں مرکزی کردار ٹوائی لائٹ ساگا کی ہیروئن کرسٹن سٹیورٹ نے ادا کیا ہے۔ کرسٹن کو گوانتانامو جیل میں بطور گارڈ تعینات کیا جاتا ہے جہاں غیر متوقع طور پر اس کی ایک قیدی سے دوستی ہو جاتی ہے۔ لیکن دونوں حالات اور نظام کے قیدی ہیں۔ فلم سترہ اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/10/2014 - 19:03:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :