خدا سے ڈریں! حرمین شریفین کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا بند کریں، شفاعت علی

جمعہ 29 اپریل 2022 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2022ء) کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویؐ میں سیاستدانوں کیخلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

شفاعت علی نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں ہونے والے واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰة چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیؐ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔شفاعت علی نے درخواست کرتے ہوئے کہا حرمین شریفین کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا بند کریں۔ خدا سے ڈریں!‘‘۔

وقت اشاعت : 29/04/2022 - 17:00:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :