عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر جنیفر لوپیز اور کرس ہیمسورتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 29 اپریل 2022 17:00

عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر جنیفر لوپیز اور کرس ہیمسورتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں سب سے زیادہ متاثر کن مشہور شخصیات کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی ہے۔دی انفلوینسر مارکیٹنگ ہب کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پرصارفین کو سب سے زیادہ اثر انداز کرنے والی دس مشہور شخصیات کی فہرست میں چھٹا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عالیہ بھٹ نے اس فہرست میں جینیفر لوپیز، کرس ہیمس ورتھ اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم، اس فہرست میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار اکشے کمار بالترتیب 13 ویں اور 14 ویں نمبر پر ہیں۔ دی انفلوینسر مارکیٹنگ ہب نے بتایا کہ عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 64.1 ملین فالوورز ہیں جن کی جانب سے اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ردِعمل دینے کی شرح 3.57 فیصد ہے۔جبکہ اس فہرست میں سرفہرست ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ زِندایا ہیں اور دوسرے نمبر پر ان کے بوائے فرینڈ اداکار ٹام ہالینڈ ہیں۔انسٹاگرام پرصارفین کو سب سے زیادہ اثر انداز کرنے والی دس مشہور شخصیات کی فہرست میں ڈوائن جانسن، جنوبی کوریا کے ریپر جے ہوپ اور ول اسمتھ کے نام بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 29/04/2022 - 17:00:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :