پسندیدہ خوراک بریانی ،فیوریٹ کلر بلیک ہے،دوبارہ شادی صورتحال پر منحصر ہے، کرشمہ کپور

ہفتہ 30 اپریل 2022 12:16

پسندیدہ خوراک بریانی ،فیوریٹ کلر بلیک ہے،دوبارہ شادی صورتحال پر منحصر ہے، کرشمہ کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2022ء) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ کہ ان کی پسندیدہ خوراک بریانی اور فیوریٹ کلر بلیک ہے۔ انہوں نے یہ باتیں انسٹاگرام پر گزشتہ روز سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ آج وہ ہر قسم کے سوالات کے جواب دینے کے موڈ میں ہیں اور بطور اماں پیش ہورہی ہیں کہ جو چاہیں پوچھ لیں۔

(جاری ہے)

اس دوران ان سے ایک پرستار نے پوچھا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کریں گی۔ اس پر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پریشان اور کنفیوڑ شخص کی اینیمیٹڈ امیج (GIF) شیئر کی اور لکھا صورتحال پر منحصر ہے۔یاد رہے کہ کرشمہ ہر موضوع پر بات کرلیتی ہیں لیکن اپنے ماضی بالخصوص اپنی ازدواجی زندگی پر مبنی ماضی پر شاذ ونادر ہی گفتگو کرتی ہیں۔اسکی وجہ ان کی اپنے سابق شوہر سنجے کپور سے ہونے والی طلاق ہے جو کہ بڑے تکلیف دہ انداز میں ہوئی۔
وقت اشاعت : 30/04/2022 - 12:16:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :