ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی جنگ سے متاثرہ یوکرینی بچوں سے ملاقات

اتوار 1 مئی 2022 11:10

ہالی وڈ اداکارہ  انجلینا جولی   کی جنگ سے متاثرہ یوکرینی بچوں سے ملاقات
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2022ء) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے جنگ سے متاثرہ یوکرینی بچوں سے ملاقات کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی نے یوکرین کے شہر لیویو میں روسی حملے کی وجہ سے بے گھر ہونے والے بچوں سے ملاقات کی ہےتاہم فضائی حملوں کے سائرن بجنے کے بعد انہیں وہاں سے جانا پڑا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انجلینا جولی نے ریلوے سٹیشن کے دورے کے دوران بے گھر افراد کے ساتھ کام کرنے والے رضاکاروں سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود ہر ایک ماہر نفسیات ایک دن میں تقریباً 15 لوگوں سے بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی خصوصی سفیر ہیں اورآجکل جنگ سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں ۔گذشتہ ماہ انہوں نے یمن کا دورہ بھی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 01/05/2022 - 11:10:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :