مرحوم والد کی یاد میں منشا پاشا نے بہنوں کیساتھ مل کر مسجد تعمیر کروادی

ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور مبارک مہینے میں اسے مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے، اداکارہ

اتوار 1 مئی 2022 16:40

مرحوم والد کی یاد میں منشا پاشا نے بہنوں کیساتھ مل کر مسجد تعمیر کروادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور ان کی بہنوں نے مل کر اپنے مرحوم والد کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔منشا پاشا نے انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد ڈاکٹر طارق پاشا میمن کی یاد میں تعمیر کروائی گئی مسجد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)


اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’رمضان کے مقدس مہینے میں ہم اپنے والد کی محبت بھری یاد میں کراچی سے تقریباً 4 گھنٹے کے فاصلے پر ایک قریبی گاؤں میں ایک مسجد مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے‘۔

اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم خاص طور پر ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور اس مبارک مہینے میں اسے مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ’آپ کے تعاون اور دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ، ہم ہمیشہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس کام کو انجام دینے کا موقع اور اسباب عطا کیے‘۔منشا پاشا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔
وقت اشاعت : 01/05/2022 - 16:40:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :