شاہ رخ خان کا امریکا میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان

ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا

پیر 2 مئی 2022 11:20

شاہ رخ خان کا امریکا میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2022ء) بالی ووڈ کے کنگ اور انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے مالک شاہ رخ خان نے امریکا میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکی کرکٹ کمپنی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مشترکہ تعاون سے ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹروپولیٹن علاقے میں تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں اربوں ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوگی، اس پروجیکٹ کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے ماہرین کی مدد لی جائے گی۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ کا کہنا ہے کہ امریکا میں سرمایہ کاری کا مقصد کرکٹر کا فروغ اور اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کو عالمی برانڈ بنانا ہے، میجر لیگ کرکٹ کے ساتھ مل کر اس میگا پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔خیال رہے کہ کنگ خان نے سنہ 2008 میں کے کے آر کو خریدا، یہ ٹیم اب تک آئی پی ایل کی دو ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔
وقت اشاعت : 02/05/2022 - 11:20:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :