مادھوری کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری

پیر 2 مئی 2022 11:24

مادھوری کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2022ء) ماضی میں بالی ووڈ کو سٴْپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اٴْن رنگوں کے بارے میں بتادیا جو پرفیکٹ ہیں۔مادھوری ڈکشٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں، مادھوری ڈکشٹ پیلے اور پیچ رنگ کے ایک خوبصورت پھولوں والے لہنگے میں نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی زیور بھی پہنا ہوا ہے جو اٴْن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پیچ اور پیلا رنگ آپ اور میرے جیسے ہیں، ہمیشہ ساتھ اور پرفیکٹ۔مادھوری کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور ان تصاویر کو اب تک تین لکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/05/2022 - 11:24:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :