شہناز گِل کو سلمان خان کے کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا

شہناز سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کرنے جارہی ہیں‘ وہ ’’کبھی عید کبھی ویوالی‘‘ فلم میں جلوہ گر ہوں گی

جمعہ 6 مئی 2022 11:35

شہناز گِل کو سلمان خان کے کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2022ء) معروف بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گِل بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے کاندھے پر بوسہ دے کر مشکل میں پھنس گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ہمشیرہ ارپیتا خان نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا جہاں شہناز گل سمیت کئی نامور فلمی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر شہناز گل کو سلمان خان سے گلے مل کر کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نشانے پر لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی صارفین نے شہناز کے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔ کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اداکارہ شراب پی کر ہوش میں نہیں رہتی۔ ایک نے کہا کہ سدھارتھ گیا تو اب شہناز گل سلمان خان کے پیچھے پڑ گئی ہے۔اسی طرح متعدد لوگوں نے بھی اداکارہ وگلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ عید کی دعوت کے اختتام پر سلمان خان شہناز گل کو ان کی گاڑی تک چھوڑ کر بھی آئے تھے۔واضح رہے کہ شہناز سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کرنے جارہی ہیں۔ وہ ’’کبھی عید کبھی ویوالی‘‘ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
وقت اشاعت : 06/05/2022 - 11:35:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :