صبا قمر نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خوبیاں بتا دیں

جمعہ 6 مئی 2022 11:37

صبا قمر نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خوبیاں بتا دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2022ء) اداکارہ صبا قمر نے اپنے آئیڈیل جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بتا دیا۔ایک ٹی وی پروگرام میں صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیں گی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شادی۔

(جاری ہے)

صبا قمر نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی اچھا آدمی ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے صبا قمر نے کہا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔

وقت اشاعت : 06/05/2022 - 11:37:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :