فیصل آباد ‘ماڈل کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا

جمعہ 6 مئی 2022 12:30

فیصل آباد ‘ماڈل کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2022ء) فیصل آباد میں معروف ماڈل کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔واقعہ اوکاڑہ کے گاؤں میں پیش آیا، جہاں نواحی گاؤں میں ماڈل سدرہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ سدرہ عید منانے فیصل آباد سے آبائی گاوں آئی تھی۔ واقعہ گزشتہ رات جمعرات کو پیش آیا۔

پولیس نے قتل کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ سدرہ کی لاش اسپتال ڈی ایچ کیو اوکاڑہ منتقل کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اہل محلہ کے مطابق والدین جب گھر پر پہنچے تو انہیں سدرہ کے قتل کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گیا، آلہ قتل سے متعلق پولیس کا کوئی بیان سامنے نہ آسکا۔قتل کے وقت مقتولہ کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سدرہ گزشتہ 2 سال سے ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ تھی، جس پر والدین کو اعتراض نہیں تھا، تاہم بھائی اکثر خائف رہتا تھا۔ماڈلنگ کے سلسلے میں مقتولہ سدرہ فیصل آباد میں رہتی تھی اور گزشتہ روز ہی اہل خانہ کے ہمراہ عید منانے آبائی گاؤں آئی تھی

وقت اشاعت : 06/05/2022 - 12:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :