علیزے شاہ کا نام لینے پر پچھتاوا ہے، یاسر نواز

ہفتہ 7 مئی 2022 12:11

علیزے شاہ کا نام لینے پر پچھتاوا ہے، یاسر نواز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2022ء)پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، سکرین رائٹر، اداکار اور سابق ماڈل یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ ناخوشگوار تجربات سے متعلق دیئے گئے بیان پر پشیمانی کا اظہار کیا ہے۔اداکار یاسر نواز نے اپنے ایک پرانے انٹرویو پر ردِ عمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل کی عکس بندی کے دوران پیش آنیوالے ناخوشگوار تجربات سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر کہا ہے کہ انہیں علیزے شاہ کا نام نہیں لینا چاہیے تھا، انہیں اس بات کا بہت دکھ ہے کہ انہوں نے کیوں علیزے شاہ کا نام لے لیا اور یہ بات ٹی وی پر بتا دی۔

اس دوران یاسر نواز کی اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے بھی اپنے شوہر کی بات کی تائید کی۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی ٹی وی پر پوچھے گئے سوالات پر کسی کا اس طرح سے نام نہیں لینا چاہیے، بعد میں لڑائیاں ہو جاتی ہیں، چاہے آپ بات بھول بھی جاتے ہیں مگر غلط بات ہے یہ، کسی کے لیے بولنا نہیں چاہیے۔
وقت اشاعت : 07/05/2022 - 12:11:23

Rlated Stars :