اداکار شہر یار منور کی سوشل میڈیا پر ڈرامہ ’’صنف ِآہن‘‘ کے سیٹ سے کچھ خوبصورت یادیں شیئر ،ٹک ٹاکر دانانیر کی تعریف

منگل 10 مئی 2022 14:28

اداکار شہر یار منور کی سوشل میڈیا پر ڈرامہ ’’صنف ِآہن‘‘ کے سیٹ سے کچھ خوبصورت یادیں شیئر ،ٹک ٹاکر دانانیر کی تعریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) اداکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار شہریار منور نے ڈرامہ ’’صنف آہن ‘‘ ’پردے کے پیچھے کی دلی یادیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے کو الوداع کہا ہے ۔ڈرامہ سیریل صنف آہن میں میجر اسامہ کا کردار ادا کرنے والے اداکار شہر یار منور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پرپروجیکٹ کے سیٹ سے کچھ خوبصورت یادیں شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ صنف آہن میں کام کے دوران پاگلانہ ، مزیدار، سخت، جذباتی اور یادگار سفر کے چند لمحات شیئر کر رہا ہوں ،اداکار نے انسٹاگرام پر کیمرے کے پیچھے کے مختلف شاٹس کی سیریز اپ لوڈ کرتے ہوئے ایک تصویر بارے کہا کہ یہ سیٹ سے پرے تصویروں کی سیریز کا ایک آخری پوسٹر ہے جو میں نے ڈرامہ کی عکسبندی کے پہلے دور کے دوران اپنے سین کا انتظار کرتے ہوئے اپنے فون پربنایا تھا،شہر یار منور نے نے اداکارہ اور ٹک ٹاک سٹار دانانیر کی بطور ساتھی اداکار ان کی شاندار کارکردگی پر تعریف بھی کی اور کہا کہ "دانیر، مجھے آپ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔

(جاری ہے)

یہ ڈرامہ پوری قوم کی محبت حاصل کرنے میں کامیاب رہا کیونکہ اس نے ہمیں حقیقی حب الوطنی کا وہ راستہ دکھایا ہے جو مادر وطن کے بیٹوں اور بیٹیوں کے خون پسینے کے رنگوں سے برقرار ہے۔گزشتہ ہفتے ڈرامے کی آخری قسط آن ائیر ہونے کے بعد سے شائقین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈرامہ اور کاسٹ دونوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/05/2022 - 14:28:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :