ماہرہ خان بڑی اسکرین کے لیے تیار

منگل 14 اکتوبر 2014 14:10

ماہرہ خان بڑی اسکرین کے لیے تیار

ہمسفر، شہرِذات اور صدقے تمھارے جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے بعد اب ماہرہ خان نے دو فلمیں سائن کرلی ہیں۔ ان اسٹیپ سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ انھیں ان فلموں کے اسکرپٹ اچھے لگے تھے۔

ان میں سے ایک ہدایت کار سلطانہ صدیقی کی 'بن روئے' ہے جس کی کاسٹ میں جاوید شیخ، زیبا بختیار، ہمایوں سعید اور ارمینا رعنا خان شامل ہیں۔

ماہرہ کی دوسری فلم عاصم رضا کے ذہن کی پیداوار ہے جس میں عدیل حسین اور شہریار منور جیسے اداکار شامل ہوں گے۔

فلم کو ابھی تک نہ تو کوئی نام دیا گیا ہے اور نہ ہی یہ شوٹنگ کے مرحلے میں داخل ہوئی ہے مگر اس کی ریہرسل شروع کردی گئی ہے، فلم کی کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم 'بن روئے' کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ یہ مکمل فیچر فلم ہے، مجھے کمرشل سینما سے محبت ہے، مجھے رام لیلا دیکھنا پسند ہے، میں اپنے رقص اور گانوں کو بھی پسند کرتی ہوں اور میں 'بن روئے' بھی ڈانس کرتی نظر آؤں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 'بن روئے' پر سخت محنت کی ہے اور مجھے توقع ہے کہ لوگ پاکستانی سینما میں کچھ مختلف کام سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ فلم ایک ڈرامہ سیریز بھی بن جائے گی مگر ماہرہ اس خیال سے زیادہ متاثر نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کاروباری خیال ہے، بطور اداکار تو مجھے یہ زیادہ پسند نہیں، میں نے اس فلم کو اپنا خون، پسینہ اور آنسو دیے ہیں، ہم اکثر اس فلم کو مذاق میں ٹائٹینک اور مغل اعظم کہتے تھے۔

یہ فلم آئندہ برس نو جنوری کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 14/10/2014 - 14:10:22

Rlated Stars :