اداکارہ ریما خان کا بیٹا 7سال کا ہو گیا‘ڈاکٹر بننے کا عزم

دوسرا بچہ کرکٹر بننے کا خواہاں ہے جو شاہدخان آفریدی کا شیدائی نکلا

جمعہ 13 مئی 2022 11:52

اداکارہ ریما خان کا بیٹا 7سال کا ہو گیا‘ڈاکٹر بننے کا عزم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) ماضی کی نامور ہیروئن اور معروف اداکارہ ریما خان ایک عرصہ تک پاکستان شوبز انڈسٹری پر چھائی رہیں جبکہ ان کے شوہر طارق شہاب پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب ہیں جو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دل کے بڑے اسپتال میں سرجن ہیں۔ایسے میں ان کا بیٹا بڑا ہو کر کیا بنے گا اس بارے میں گذشتہ روز اداکارہ ریما خان نے انڈس اسپتال کے دورے کے دوران بچوں سے ان کی خواہشات پوچھنے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ازخود ہی انکشاف کردیا۔

انہوں نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ایک بچے سے دریافت کیا کہ وہ بڑا ہو کر کیا بنے گا تو بچے نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر بنے گا جبکہ دوسرا بچہ کرکٹر بننے کا خواہاں ہے جو شاہدخان آفریدی کا شیدائی نکلا۔

(جاری ہے)

اس دوران بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ زندگی بہت پیاری اور خوبصورت ہے، اللّٰہ تعالی آپ تمام بچوں کو زندگی اور خوشیاں دے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے بہت پیارے اور خوبصورت ہوتے ہیں، بچوں میں میری جان ہے، انہیں بچے بہت اچھے لگتے ہیں۔بچوں کو مخاطب کر کے اداکارہ نے کہا کہ ’’آپ کو پتہ ہے کہ میرا بھی ایک بیٹا ہے، بہت پیارا سا چھوٹا سا اور بہت متحرک ہے۔ میرا بیٹا ابھی سے کہتا ہے وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بنے گا۔‘‘ریما خان نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے کہتی ہوں کہ وہ آرٹسٹ بنے مگر وہ کہتا ہے کہ ’’نہیں بابا جیسا ڈاکٹر بنوں گا۔

‘‘ریما خان نے یہ بھی کہا کہ ’’آرٹسٹ بھی لوگوں کے لیے خوشیوں کا باعث بنتے ہیں اور ڈاکٹر بھی مسیحائی کا کام کرتے ہیں۔ میں نے بیٹے سے کہا ہے کہ وہ دونوں بنے، ڈاکٹر بھی اور آرٹسٹ بھی۔‘‘انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹے سے کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرے اور آرٹسٹ بن کر لوگوں کیلئے خوشیوں کا باعث بنے۔واضح رہے کہ ادکارہ ریما خان اور ڈاکٹر طارق شہاب کا بیٹا اذلان سات سال کا ہے۔ریما خان کے بیٹے سے متعلق خیالات سننے کے بعد اس پر بچوں نے خوب تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 13/05/2022 - 11:52:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :