یمنیٰ زیدی امریکی فلم ساز کی عربی سپر ہیرو فلم میں کاسٹ

زیدی نے 2005 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا مگر وہ تاحال کسی بھی پاکستانی فلم میں دکھائی نہیں دیں

جمعہ 13 مئی 2022 11:52

یمنیٰ زیدی امریکی فلم ساز کی عربی سپر ہیرو فلم میں کاسٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) اداکارہ یمنیٰ زیدی جلد ہی پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز کی عربی سپر ہیرو پر بنائی جانے والی فلم میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔یمنیٰ زیدی نے 2005 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا مگر وہ تاحال کسی بھی پاکستانی فلم میں دکھائی نہیں دیں اور اب وہ عربی سپر ہیرو پر بنائی جانے والی انگریزی زبان کی امریکی فلم سے کیریئر کا آغاز کریں گی۔

جی ہاں، یمنیٰ زیدی جلد ہی پاکستانی نڑاد امریکی فلم ساز اجمل ظہیر احمد کی سپر ہیرو کامیڈی فلم ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ میں دکھائی دیں گی، جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔اداکارہ یمنیٰ زیدی اور فلم ساز اجمل ظہیر سمیت دیگر کاسٹ نے فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جب کہ ہدایت کار نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عرب سپر ہیروز پر بنانے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی انہوں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے عرب اداکار عبداللہ جاسم کو بھی پوسٹ میں مینشن کیا اور انہوں نے بھی فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی کو بھی اپنی پوسٹ میں مینشن کیا۔جاری کیے گئے انگریزی زبان کی فلم کے ٹیزر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس میں عرب روایات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔فلم کی کہانی دیار غیر میں رہنے والے عرب افراد اور ان کی روایات کے گرد گھومتی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ عرب لوگ اور خصوصی طور پر عرب مائیں دنیا میں کہیں بھی بس جائیں، وہ اپنی روایات کو نہیں بھولتے۔ٹیزر میں یمنیٰ زیدی کے کردار کی انتہائی مختصر جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جس وجہ سے ان کے کردار سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
وقت اشاعت : 13/05/2022 - 11:52:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :