بلال قریشی کی بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

ہفتہ 14 مئی 2022 12:33

بلال قریشی کی بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی کی اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔بلال قریشی نے انسٹا گرام پر اپنے بیٹے رومان کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں بلال قریشی کو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اپنے بیٹے کو گود میں بٹھا کر اس سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جبکہ ویڈیو میں بلال قریشی کا ننھا سا شرارتی بیٹا جوکہ ابھی بولنا تو نہیں جانتا لیکن اپنے والد کو اپنے معصومانہ انداز میں کاپی کرتے ہوئے بہت ہی پیارا لگ رہا ہے۔انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں رومان، الحمدللہ۔

وقت اشاعت : 14/05/2022 - 12:33:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :