ایک سال میں جونی ڈیپ کے انساگرام فالوورز کی تعداد میں 10ملین سے زائد کا اضافہ

ہفتہ 14 مئی 2022 14:38

ایک سال میں جونی ڈیپ کے انساگرام فالوورز کی تعداد میں 10ملین سے زائد کا اضافہ
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) ہالی ووڈ سپر سٹار جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں امبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جونی ڈیپ کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ پہلے ہی بہت زیادہ تھی تاہم امبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب جونی ڈیپ نے اپریل 2020میں انسٹاگرام پر اکانٹ بنایا تو بہت جلد ہی ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور جب جونی ڈیپ کا امبر ہیئرڈ سے طلاق کا کیس شروع ہوا تو اس وقت تک ان کے فالوورز کی تعداد 5.9ملین تک پہنچ چکی تھی لیکن طلاق کا کیس شروع ہونے کے بعد صرف ایک سال کے عرصے کے دوران ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں 10ملین سے زائد کا اضافہ ہوا۔رواں برس مئی میں جہاں امبر ہیئرڈ کے انسٹاگرام کی تعداد 4.5ملین تک پہنچی تو وہیں جونی ڈیپ کے فالوورز کی تعداد 17ملین کے قریب پہنچ گئی۔
وقت اشاعت : 14/05/2022 - 14:38:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :