ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا

ہفتہ 14 مئی 2022 21:44

ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2022ء) ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔ماڈل ایان علی نے خود سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

ایان علی نے کہا کہ میں نے 20سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑے اور جیت چکی، امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں، دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں۔

،مزید عزت افزائی کروانی ہو تو پھر میرا نام لیں۔ایان علی نے کہا کہ دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی عادت میرے نام پرٹی آر پی کمانا اور دوسری جھوٹ بولنا کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا ہی نہیں، آپ 4سال وزیراعظم رہے لیکن پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی۔
وقت اشاعت : 14/05/2022 - 21:44:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :