ہالی ود فلم ڈاکٹر سٹرینج 2 کی دوسرے ہفتے بھی امریکی سینما گھروں پر حکمرانی برقرار

فلم’’ڈاکٹر سٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘‘ نے مزید چھ کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی

پیر 16 مئی 2022 12:11

ہالی ود فلم ڈاکٹر سٹرینج 2 کی دوسرے ہفتے بھی امریکی سینما گھروں پر حکمرانی برقرار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ہالی ود فلم ڈاکٹر سٹرینج 2 دوسرے ہفتے بھی امریکی سینما گھروں پرچھائی رہی، سائنس فکشن مووی نے شمالی امریکن باکس آفس سے مزید چھ کروڑ ڈالر سے زائد کما لیے۔

(جاری ہے)

کہکشاؤں پر غلبے کی جنگ پر مبنی فلم ڈاکٹر سٹرینج 2 کا امریکی سینما گھروں پر دوسرے ہفتے بھی راج قائم رہا، فکشن سے بھرپور فلم’’ڈاکٹر سٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘‘ نے مزید چھ کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

بھیڑے کے گینگ نے رواں ہفتے بھی شائقین فلم کی توجہ کسی حد تک حاصل کیے رکھی۔ اینی میٹڈ فلم ’’دی بیڈ گائز‘‘ انہترلاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔امریکی باکس آفس چارٹ پر تیسری پوزیشن پر گیم کے پسندیدہ کردار پر بنی فلم’’ سانک دی ہیج ہاگ 2‘‘ رہی جس نے مزید چھیالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 12:11:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :